Wednesday February 12, 2025

شراب نوشی اور شراب کی بوتلیں دیکھ کر خاتون رکن اسمبلی کا پارہ چڑھ گیا،، سینکڑوں لوگوں کے سامنے چیخ اٹھیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شراب نوشی اور شراب کی کھلے عام نمائش کی ممانعت کو آئینی حیثیت حاصل ہے۔ لیکن صوبہ سندھ میں معاملہ اس کے برعکس نکلا۔سندھ سیکرٹریٹ میں شراب نوشی اور شراب کی خالی برتلوں کے معاملہ پر فنکشنل لیگ کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر شراب نوشی منع ہونے کے باوجود سندھ سرکار کے دفاتر کے باہر شراب کی درجنوں خالی بوتلیں کہاں سے آگئیں۔ نصرت سحر عباسی نے اپنی تحریک التوا میں کہا کہ سرکاری دفاتر کے باہر ایسی صورتحال سندھ حکومت کے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔

اس افسوسناک صورتحال پر سندھ اسمبلی میں بحث کی جائے۔نصرت سحرعباسی نے کہاکہ جب کہ چھٹی کے روزسندھ سیکرٹریٹ میں آگ لگنا معنی خیز ہے۔نصرت سحرنے شام کے شہدا کے لئے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی انسانی المیے پرخاموشی افسوسناک ہے۔