Saturday August 16, 2025

آج رات عمران خان اور آرمی چیف مل کر بہت اہم کام کرنے جا رہے ہیں، آج تین سپر پاورز کو پیغام بھیجا جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج رات عمران خان اور آرمی چیف مل کر بہت اہم کام کرنے جا رہے ہیں، آج تین سپر پاورز کو پیغام بھیجا جائے گا کہ بھارت باز آجائے ورنہ پاکستان بھارت کو۔۔۔!بہت بڑا دعویٰ کر دیا گیا ۔۔۔۔۔۔سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج رات عمران خان اور آرمی چیف مل کر بہت اہم کام کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف آج تین سپر پاورز کو پیغام بھیجیں گے

کہ بھارت باز آجائے ورنہ پاکستان بھارت کو باز لانے کی طاقت رکھتا ہے۔ سینئیر صحافی نے کہا ہے کہ بھارت میں اس وقت 10 سے زائد علیحدگی پسند تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو پاکستان اسے باز لائے گا اور اسے اس کی اصل حیثیت میں واپس لایا جائے گا۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آج وزیراعظمعمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مل کر تین ممالک کو پیغام بھیجیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ پیغام دنیا کی 3سپرپاورز کو بھیجا جائے گا اور اقوزمِ متحدہ کو بھی یہ پیغام دیا جائے گا اگر بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرنے سے باز نہ آیا تو پاکستان بھارت کو خود روکنے کی طاقت رکھتا ہے۔ سینئیر صحافی نے کہا کہ بھارت نے یہ سمجھا ہے کہ وہ آسانی سے کشمیر کو ہڑپ کر جائے گا تو یہ اس غلط فہمی ہے۔وہ نہیں جانتے کہ پاکستانی فوج میں جوان پیسوں کے لیے نہیں جاتے بلکہ ملک و قوم کے لیے جاتے ہیں۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر سے متعلق حالیہ صورتحال پر وزیراعظم نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں وزیرخارجہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشن ، ڈی جی آئی ایس پی آر اوروزیراعظم کے معاون خصوصی احمربلال صوفی بھی شامل، تشکیل کردہ 7رکنی کمیٹی قانون، سیاسی، سفارتی سفارشات مرتب کریگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق حالیہ صورتحال پر 7 رکنی کمیٹی خصوصی تشکیل دے دی ہے۔