Wednesday January 22, 2025

‘‘ مریم نواز نے اپنے چچا کو اس مقام تک پہنچانے میں کیا کردار ادا کیا؟ ناقابلِ یقین کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معاون خصوصی برائے وزیراعظم نعیم الحق نے کہا ہے کہ شاید مریم نواز کی سیاست کے باعث شہباز شریف کا دماغی توازن متاثر ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’میں نے شہباز سے بڑا منافق نہیں دیکھا ۔ قومی اسمبلی میں آج ان کی تقریر میں نریندر مودی کے خلاف زہر ہونے کی بجائے وزیر اعظم عمران خان کے

خلاف زہر تھا۔ان کی ڈائری ہی مایوسی اور تضادات سے بھری ہوئی تھی۔ شاید مریم نواز کی سیاست کے باعث شہباز شریف کا دماغی توازن متاثر ہو گیا ہے‘‘۔ خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے خلاف تقریر کے دوران وزیراعظم عمران خان پہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے فرمایا کہ بھارت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے جبکہ خود عمران خان نے اپوزیشن کو دیوار میں چنوا دیا ہے۔جس پر نعیم الحق نے کہا کہ شاید مریم نواز کی سیاست کے باعث شہباز شریف کا دماغی توازن متاثر ہو گیا ہے اس لیے وہ عمران خان پہ ذاتی حملے کرتے کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف شخصیت پرستی میں مبتلا ہیں ان کا کشمیر کاز سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے تمام اداروں کے سربراہ ہیں، عمران خان معاملات کو سابق حکمرانوں سے زیادہ اچھا جانتے ہیں، شہباز شریف کو گھر جاکر مزید آرام کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا، عمران خان کے خطاب کے دوران پہلے آصف زرداری پھر شہباز شریف اور آخر میں بلاول بھٹو اسمبلی میں آئے۔

FOLLOW US