Wednesday January 22, 2025

دُنیا نے آج کردار ادا نہ کیا تو پھر ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے , بھارت باز نہ آیا تو روایتی جنگ ہو گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔وزیراعظم عمران خان نے تقریر کے آغاز میں کہا کہ اگر اپوزیشن شور شرابا کرے گی تو میں اپنی سیٹ پر بیٹھ جاؤں گا۔جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تمام اپوزیشن ارکان کو خاموش رہنے کی ہدایت کی۔ قومی اسمبلی کشمیر ایشو پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس سیشن کو پاکستانی قوم نہیں

بلکہ پوری دنیا اور کشمیر دیکھ رہی ہے۔ میں اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں اگر یہ سیشن نہیں چلنے دینا چاہتے تو میں بیٹھ جاتا ہوں۔جس پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپوزیشن ارکان کو نعرے بازی سے روک دیا۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت نے کل جو فیصلہ کیا وہ غلط تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر جنگ ہوئی توہمارے پاس دوراستے ہوں گے، ایک راستہ ٹیپوسلطان اور دوسرابہادرشاہ ظفروالا ہوگا،یہ ہونہیں سکتا کہ بھارت ہم پرحملہ کرے اور ہم جواب نہیں دیں گے۔ اگر ہماری آخری قطرے تک لڑیں گے، تووہ جنگ کوئی نہیں جیت سکتا، اس کے اثرات دنیا پر پڑیں گے، دنیا سے اپیل ہے ابھی کچھ کرے، ورنہ ہاتھ سے سب نکل جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا نے آج کردار ادا نہ کیا تو پھر ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ بھارت کوئی حرکت کرے اور ہم خاموش رہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ ہو سکتی ہے۔ بھارت نے کوئی ایکشن لیا تو جواب دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اس مسئلے کو عالمی فارمز پر اٹھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اقوام متحدہ سمیت ہر فارم پر یہ مسئلہ اٹھائے گی۔کشمیریوں کی جدوجہد اب مزید شدت پکڑے گی۔مسئلے پر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ جائیںگے اور دنیا کو بتائیں کہ یہ بھارت کشمیریوں پر کتنا ظلم ڈھا رہا ہے۔ہم مسئلہ کشمیر کو جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں بھی اٹھائیں گے۔

FOLLOW US