Wednesday January 22, 2025

یاسین ملک سے متعلق اہم معلومات سامنے آ گئیں

اسلام آباد: بھارتی حراست میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی ہے جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا ہے کہ مودی سرکار نے یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں بند کرکے رکھا ہوا ہے، ان کی زندگی کو سخت خطرات لاحق ہیں۔ یاسین ملک کی اہلیہ نے زمید کہا کہ بھارتی مظالم یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماؤں کےحوصلے پست نہیں کرسکتے۔

انہوں نے بتایا کہ’’ میرے شوہر یاسین ملک اس وقت موت کے منہ میں ہیں جبکہ مودی سرکار نے یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں بند کر رکھا ہے، یاسین ملک نے کشمیر پر اپنے جسم کا ایک ایک حصہ قربان کر دیا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو ایک بار پھر بدترین دھوکہ دیا ہے اور بھارت نے آرٹیکل370 کے خاتمے کیلئے شملہ معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں لوٹ مار کے دروازے کھول دیئے ہیں اور حریت رہنماؤں کی آواز بند کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچانا ہوگی اور محض زبانی بیانات سے کام نہیں چلے گا معاملے کو سیکیورٹی کونسل میں اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کشمیریوں کا ساتھ دینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دوسری جانب زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی زور آزمائی کے ردعمل میں پلوامہ جیسے واقعات ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد بھارت کی کسی آئینی تبدیلی سے ختم نہیں ہوگی، مودی حکومت کی آئیڈیالوجی نسل پرستی پر مبنی ہے لیکن یاد رہے کہ اس معاملات پلوامی واقعے جیسے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے آج قومی اسمبلی کشمیر ایشو پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس سیشن کو پاکستانی قوم نہیں بلکہ پوری دنیا اور کشمیر دیکھ رہی ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد بھارت کی کسی آئینی تبدیلی سے ختم نہیں ہوگی۔

FOLLOW US