Friday January 3, 2025

ہسپتال میں ایک وارڈ بوائے کی ایک نرس کے ساتھ ایسی غیر اخلاقی حرکت کہ جوتوں کی بارش شروع ہو گئی، منہ بھی کالا کر ڈالا گیا

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معاشرے میں ملازمت پیشہ خواتین نے اب اپنے ساتھ کیے جانے والے جنسی استحصا ل کے خلاف یکسو ہوکر اپنی مدد آپ کرنے کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔ جس کا عملی مظاہرہ فیصل آباد کے ایک ہسپتال میں دیکھنے کو ملا۔سول ہسپتال میں نرس سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر نرسوں نے وارڈ بوائے کی درگت

بنادی۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد کے سول ہسپتال میں ایک وارڈ بوائے نے زیرتربیت نرس سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی جس پر نرس نے اپنی ساتھی نرسوں کو بتایا تو انہوں نے وارڈ بوائے کی جوتوں سے پٹائی کردی اور اس کا منہ کالا کرنے کی بھی کوشش کی۔نرسوں نے وارڈ بوائے کی ڈنڈوں سے بھی پٹائی کی جس پر اس کے ساتھیوں نے اسے بچایا ٗمیڈیا کی جانب سے واقعہ کی کوریج کرنے پر وارڈ بوائے کے ساتھیوں نے میڈیا نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعہ پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال نے ایکشن لیتے ہوئے وارڈ بوائے کو فوری معطل کردیا جب کہ نرسوں نے ہسپتال میں کام بند کردیا۔ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق وارڈ بوائے کے خلاف قانون کارروائی کے لیے پولیس کو بھی درخواست دی جارہی ہے۔

FOLLOW US