Tuesday January 21, 2025

تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قابل بھروسہ دوست عبدالعلیم خان نے بھارتی اشتعال انگیزی کی اندرونی وجہ بتادی

لاہور (نیوزڈیسک) بھارت نے پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحد سے آزاد کشمیر کی آبادی پر بمباری کے لیے کلسٹر بموں کا استعمال شروع کردیا جس کا انکشاف گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان نے کیا جبکہ اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قابل بھروسہ دوست عبدالعلیم خان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کی اندرونی وجہ بتادی۔

ٹوئٹر پر عبدالعلیم خان نے لکھا کہ ” بھارت عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے خائف ہے جس نے مسئلہ کشمیر کو اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔یہ ہی وجہ ہے کہ وہ بار بار عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کو بھارتی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہئیے”۔

FOLLOW US