Tuesday January 21, 2025

تبدیلی آئی نہیں ۔۔۔تبدیلی آگئی 180سرکاری سکولوں سے 50فیصد طلبہ سکول چھوڑ گئے

لاہور(نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے 180 سرکاری سکولوں میں طلبا کی بڑی تعداد کے سکول چھوڑ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ان تمام اسکولوں میں طلبا کے اسکول چھوڑنے کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہے، فیصل آباد کے 8، سرگودھا کے 13، لاہور کے 8، قصور کے 11، منڈی بہاالدین کے 9، نارووال کے 20، سیالکوٹ کے 12، شیخوپورہ

کے 14 اسکولوں کے 50 فیصد سے زائد طلبہ چھوڑ چکے ہیں اسی طرح صوبے بھر کے 82 سرکاری اسکولوں میں میٹرک کے امتحانات میں طلبا کی بڑی تعداد کے فیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، خراب کارکردگی میں میانوالی اور راولپنڈی سب سے آگے ہیں ذرائع کے مطابق میانوالی کے 9 اور راولپنڈی کے 14 اسکولوں میں طلبا کی بڑی تعداد فیل ہو گئی ہے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب صوبے کے سرکاری اسکولوں کے خراب نتائج پر متحرک ہو گیا ہے اور پیر سے طلبا کے اسکول چھوڑنے اور خراب نتائج والے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو طلب کر لیا ہے گیا ہے، یہ عمل 9 اگست تک جاری رہے گا۔

FOLLOW US