Tuesday January 21, 2025

مسلسل امن کی کوششوں کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی انداز بدل لیا، بھار ت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے خبردار کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نےبھارت کی جانب سے مقبوضی کشمیر اور ایل او سی پر کی جانے والی جارحیت کے بعد بھارت اور امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی وجہ سے خطہ ایک بڑے بحران کی طرف جا رہا ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’امریکی صدر نے کشمیر کے معاملے میں ثالثی کی پیشکش کی تھی اور یہی وہ وقت ہے جب انہیں درمیان میں آجانا چاہیے کیونکہ ایل او سی پر بھارتی قابض فورسز نے نئے سرے سے جارحانہ اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔اس کی وجہ سے خطے میں بڑے بحران کا خدشہ ہے‘‘۔انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں کلسٹر بم استعمال کیے جارہے ہیں جو کہ انسانی

ھقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’میں معصوم ایل او سی کے اس پار شہریوں پر ہندوستان کے حملے اور کلسٹر بموں کے استعامل کی مذمت کرتا ہوںجو کہ انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی بھی ہے اور یہ 1983 میں کچھ روایتی ہتھیاروں سے متعلق کنونشن کے تحت باپندی لگائے گئے ہتھیاروں کے استعمال کے قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو امن و سلامتی کو لاحق اس اندرونی خطرے کا نوٹس لینا چاہئے‘‘۔اس کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں سول و عسکری قیادت شامل ہے اور مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US