Tuesday January 21, 2025

اپوزیشن اتحاد میں باقاعدہ دراڑ پڑ گئی، پیپلز پارٹی نے خواجہ آصف کے الزامات پر شدید ردعمل دے دیا

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے خواجہ آصف کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے اپوزیشن اتحاد میں تفریق پیدا کرنے کی کوششیں باعث شرم ہیں ،قوم ابھی تک نہیں بھولی کہ رینٹل پاور کیس میں خواجہ آصف کی وجہ سے ملک کو چھ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ ہفتہ کو ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ قوم ابھی تک نہیں بھولی کہ رینٹل پاور کیس میں خواجہ آصف کی وجہ سے ملک کو چھ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو تلاش کرنے سے کیوں گریزاں ہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے اپنے استعفے چیئرمین کو پیش کردئیے،مسلم لیگ (ن) اپنے سینیٹرز سے استعفیٰ تک نہ لے سکی۔مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ خواجہ آصف کی جانب سے اپوزیشن اتحاد میں تفریق پیدا کرنے کی کوششیں باعث شرم ہیں، خواجہ آصف بتائیں کہ وہ کس کے اشاروں پر کام کررہے ہیں

FOLLOW US