Tuesday January 21, 2025

بھارت تیار رہے، پاکستان نے بھارت کو حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان نے بھارت کو حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا، ترجمان دفترِ خارجہ پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ بھارت نے شہری آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا جس کا پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں پاکستان نے لائن آف

کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی ہے اور ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا اور کلسٹر بموں کا استعمال کیا، بھارتی فوج کی جارحیت انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت ابھی تک 27 فروری بھولا نہیں ہو گا اور اس نے معصوم شہریوں پرکلسٹر بموں کا استعمال شروع کر دیا ہے لیکن پاکستان کو بھارتی اشتعال انگیزی کسی صورت قابل برداشت نہیں، بھارت کو اس کا مناسب اور بھر پور جواب دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کا انکشاف ہوا ۔ بھارتی فوج کی جانب سے استعمال کیے جانے والے کلسٹر بموں سے 4 سال کے بچے سمیت دو افراد شہید اور 11 شدید زخمی ہوئے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو کلسٹر ایمونیشن سے نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کی رات نیلم ویلی پر کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا۔ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر کلسٹر ایمونیشن استعمال کررہی

ہے۔ بچوں اور خواتین پر آرٹلری کے ذریعے کلسٹر بم پھینکا گیا۔ حالانکہ کلسٹرایمونیشن معاہدے کے تحت غیرمسلح افراد کے خلاف کلسٹربموں کا استعمال ممنوع ہے۔ اسی حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔دنیا پاکستان کی مقبولیت اور امن کی خواہش دیکھ رہی ہے۔امریکیصدر بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثاثلی کا کردار ادا اکرنے کو تیار ہیں۔بھارت ابمذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے۔

FOLLOW US