Tuesday January 21, 2025

’’ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔۔۔‘‘ مریم نواز نےواضح اعلان کر دیا ،(ن) لیگیوں کا لہو گرما کر رکھ دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر کے بھارت نے اپنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ کوئی کشمیری اور کوئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں اور

بہنوں کی ان کی آزادی کے حصول تک مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ نہتے شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر کے بھارت نے اپنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ غیور کشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں ۔اللہ کشمیری بھائیوں کی حفاظت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے بھارت کے کلسٹربم پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی آگ سے کھیل رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے ختم کرنا ایٹمی جنگ کو دعوت دینے کی حماقت ہے، حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بلاکرایوان کو اعتماد میں لے۔انہوں نے اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ نریندر مودی آگ سے کھیل رہا ہے۔مودی گجرات میں قصاب بننے کے بعد اب کشمیر میں قصاب بن گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بلائے،حکومت سنگین صورتحا ل پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔شہبازشریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35اے ختم کرنا ایٹمی جنگ کو دعوت دینے کی حماقت ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کی تبدیلی ایک سازش ہے، تمام پاکستانی عوام اورکشمیری اس سازش کو رد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشتگردی نہ رکوائی گئی تو اقوام متحدہ کا جواز ختم ہوکررہ جائے گا اور یوں پھر پاکستان بھی جواب دینے پر مجبور ہوگا

FOLLOW US