Tuesday November 26, 2024

قائداعظم کو پتہ ہوتا س ملک پر ایک طبقے نے قبضہ کر لینا ہے تو وہ ملک بنانے کا مطالبہ واپس لے لیتے

ملتان(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی داغ دار تاریخ میں کل ایک اور داغ کا اضافہ ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ قائداعظم کو پتہ ہوتا کہ اس ملک پر ایک طبقے نے قبضہ کر لینا ہے تو وہ ملک بنانے کا مطالبہ واپس لے لیتے. انہوں نے کہا کہ اب تلخیاں بڑھ گئی ہیں، یہ تلخیاں مشرقی پاکستان لے ڈوبی تھیں. یہ

بڑھتی تلخیاں بلوچستان کو بھی لے ڈوبیں گی. مشرقی پاکستان کے ووٹ زیادہ تھے مگر دارلحکومت اور اقتدار دینے سے انکار کر دیا گیا.، سینٹ بہت حساس ادارہ ہے.کل 64 کھڑے ہو گئے اور چھومنتر کے بعد 14 ووٹ ہضم ہو گئے. ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان سے مجھے ہمدردی ہے. عمران خان نے اپنی حیثیت خود گنوا دی ہے. چیئرمین سینٹ سرینڈر کر چکا تھا اسے کہا گیا کھڑے رہو بیٹھنا نہیں ہے. سینیٹرز کا بکنے میں ہماری پارٹیوں کی بھی غلطی ہے. سینیٹ میں اپوزیشن کی ہار ہے مگر جمہوریت کی فتح ہے. بلوچستان کے اندر علیحدگی پسند پنجابی ہیں. پنجابی در حقیقت علیحدگی پسند ہیں. پنجابی قوت اگر برسراقتدار ہو تو ہم مانگے بغیر اس کا ساتھ دیتے ہیں. جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ تعویزوں سے چلنے والی حکومت ہے. میں عمران خان کے خلاف نہیں، چاہتا ہوں وہ پانچ سال مکمل کرئے. شیخ رشید کی کبھی کوئی حیثیت نہیں رہی. انہوں نے کہا کہ شیخ رشید تو تعویز دیتے ہیں یہ کام تو شاہ محمود اور بشرا بی بی کا تھا. ان سب معملات میں عمران خان بے موت مارے جا رہے ہیں. عمران خان جب کہتے تھے یہ

میری نظریاتی پارٹی ہے تو میں ہنس پڑتا تھا عمران خود بھی ہنستے تھے. ایک دو نام تھے جو فیڈریشن کی سیاست کرتے رہے تھے. جاوید ہاشمی نے کہا کہ دن بہ دن پیٹرول کے ریٹ بڑھ رہے ہیں. آپ نے لڑنا ہے نواز شریف سے لڑ لو مہنگائی کر کے عوام سے کیوں لڑتے ہو. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سینٹ اور قومی اسمبلی کا الیکشن بھی شاہد اب کبھی نہ لڑوں. انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کرپشن کا دور مشرف دور تھا. انہوں نے کہا کہ مجھے کس چیز میں پکڑیں گے؟ ہاں چرس میں پکڑ لیں تو کچھ نہیں کر سکتا. کوئی عدالت آج تک آزادانہ فیصلہ نہیں کر سکی. ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایکسٹینشن کا فیصلہ واشنگٹن میں ہو گیا ہے عمران خان نے نہیں کرنی.جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے فون کالز پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملتی ہیں. جاوید ہاشمی نے کہا کہ اب ہر کارکن بلاول اور مریم ہوں گے. عمران خان کو جرنلسٹ پسند نہیں ہیں. وہ ہٹلر, ایوب خان اور مشرف جیسا بن کر بیٹھنا چاہتے ہیں۔

FOLLOW US