Monday February 24, 2025

مولانا فضل الرحمن بہت زیادہ دکھی ہیں

لاہور (نیوزڈیسک) معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن بہت زیادہ دکھی ہیں کیونکہ ان کا خیبرپختوننخوا میں جو ہولڈ تھا وہ ٹوٹ گیا کیونکہ اس دفعہ پاکستان تحریک انصاف نے ان کا ووٹ لے لیا۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ وہاں پر بہت زیادہ دھاندلی ہوئی اور مجھے میری سیٹیں نہیں جیتنے دی گئیں۔اور اس طرح سے مولانا فضل

الرحمن قومی اسمبلی سے بلکل باہر ہو گئے۔ ایک زمانہ تھا وہ قومی اسمبلی میں بیٹھتے تھے اور وہاں پر تقاریر کرتے تھے۔جس کے بعد مولانا نے سوچا کہ ایسے تو نہیں چلے گا ہمیں بھی کچھ کرنا پڑے گا جس کے بعد انہوں نے سٹریٹ پاور دکھانے کا فیصلہ کیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے پہلے دن سے کہا کہ حکومت گرانی ہے۔مولانا فضل الرحمن کو لگتا ہے کہ اگر یہ حکومت چل گئی اور اس کا ریاستی اداروں کے ساتھ گٹھ جوڑ مزید پکا ہو گیا تو پھر کے پی کے بھی ہاتھ سے گیا کیونکہ بلوچستان تو پہلے ہی ہاتھ سے جا چکا ہے۔ اس طرح سے مولانا فضل الرحمن کی پلاننگ تو ختم ہو جائے گی اور ان کا کاروبار بھی ٹھپ ہو جائے گا۔ جب کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینئیر صحافیوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے پہلے مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔ہ سینئیر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے پہلے مولانا فضل الرحمٰن کی جیل جانے کی باری آنے والی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور ان کی کارگردگی عوام کے سامنے ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ تاریخ بھی اپنے آپ کو دہرا رہی ہے۔بلکل اسی طرح گذشتہ حکومت کا ایک

سال مکمل ہوتے ہی عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا استعفیٰ طلب کرتے ہوئے لانگ مارچ کی دھمکی دی تھی۔جب کہ اب آصف علی زرداری نے بھی کہہ دیا اہے کہ ان کی جماعت مولانا افضل الرحمن کے لانگ مارچ میں ضرور حصہ لے گی۔دیکھنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی جیل جانے کی باری آنے والی ہے کیونکہ عمران خان امریکا میں اس کا عندیہ دے چکے ہیں۔