اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور شریک تھے۔ وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی مجموعی داخلی سلامتی اور بارڈر کی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔