اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک فوج کے جوان روس میں تربیتی مشقوں کا حصہ بنیں گے، پاک فوج اور روسی فوج کے حکام کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، فرینڈشپ 2019 نامی مشقوں کے تحت اکتوبر میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور روسی فوج کے درمیان تربیتی مشقوں کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ رواں برس اکتوبر کے ماہ میں روس میں فرینڈشپ 2019 نامی خصوصی مشقوں کا انعقاد ہوگا۔ پاک فوج کے خصوصی دستے روس میں شیڈول ان مشقوں میں حصہ لیں گے۔ اس حوالے سے پاک فوج اور روسی فوج کے حکام کے درمیان باقاعدہ معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔