اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عدالت شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے برطانوی اخبار کی انتظامیہ سے صرف شکایت لگائی، خبر کی تردید نہیں کی۔ انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کے عدالت جانے پر خود بھی فریق بننے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا
ڈیلی میل کی اسٹوری پر مقدمہ دائر کرنے کا دعویٰ کہاں گیا ؟ اخبار کے انتظامیہ سے صرف شکایت لگائی گئی، خبر کی تردید نہیں کی گئی۔برطانیہ کی سر زمین منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے میرے خلاف لندن کی عدالتوں میں کارروائی کا دعویٰ کیا گیا۔ میں لندن کی عدالت میں ثبوت پیش کروں گا، آپ نے علی عمران کو مفرور کروا دیا، نوید اکرم سے ایک ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔ڈیلی میل کے مطابق کئی ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔ علی عمران کو ایرا کے پروجیکٹ سے براہ راست ادائیگی کی گئی۔شہباز شریف نے اخبار کی خبر کی تردید کرنے کی بجائے اخبار کی انتظامیہ سے صرف اتنی شکایت کی کہ ان کا مؤقف نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ لوگکرپشن کی بات کریں تو کہتے ہیں سی پیک خطرے میں آچکا ہے۔ میرا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف لندن کی عدالت نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسی عدالت میں آپ کی کرپشن کے ثبوت پیش کروں گا، شہباز شریف میرے خلاف لیگل نوٹس کا وعدہ پورا کریں۔برطانوی صحافی اپنی خبر پر آج بھی قائم ہے۔ کہانی کا ایک کردار آفتاب محمود جیل میں ہے۔ آفتاب محمود آپ کے
لیے منی لانڈرنگ کا اعتراف بھی کرچکا ہے،جبکہ شہباز شریف کسی سوال کا جواب نہیں دے رہے۔ شہزاد اکبر کے بیان پرترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہباز تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ۔ایک اور جھوٹ۔ میں نے کہا تھا یہ کبھی بھی اخبار کو ہرجانہ نہیں کریں گے۔ یہ جھوٹے ہیں۔شہباز تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ۔ ایک اور جھوٹ۔ میں نے کہا تھا یہ کبھی بھی اخبار کو ہرجانہ نہیں کریں گے۔ یہ جھوٹے ہیںیاد رہے کہ برطانوی اخبار نے شہباز شریف اور ان کی فیملی پر زلزلہ زدگان کے لیے دی جانے والی برطانوی امداد چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ جس کے بعد ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ حکومت پاکستان سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے اہل خانہ کو بھی لندن سے واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔