نیو یارک (ویب ڈیسک )سیاحت کیلئے محفوظ ممالک کی فہرست تیار کرنے والے ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ خواتین کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں 9 ویں نمبر پر آتا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ 50 ممالک کی اس فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے جس کا واضح مطلب ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے
جہاں خواتین کی اکثر ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ عزت کی جاتی ہے۔آشر فرگوسن کی جانب سے جاری کی گئی درجہ بندی کے مطابق جنوبی افریقہ خواتین کیلئے سب سے غیر محفوظ ملک ہے جبکہ برازیل دوسرے، روس تیسرے، میکسیکو چوتھے اور ایران پانچویں نمبر پر خواتین کیلئے خطرناک ممالک ہیں۔ اس فہرست میں پڑوسی ملک انڈیا کو نواں جبکہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب کو 12 واں اور ترکی کو 13 واں نمبر دیا گیا ہے۔ماضی کی سپر پاور روس تو اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ہی لیکن آج کی سپر پاور امریکہ بھی خواتین کیلئے محفوظ ملک نہیں ہے اور اس فہرست میں اسے خواتین کیلئے دنیا کا 19 واں خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔ دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی سپر پاور اور پاکستان کا قریبی ترین دوست چین بھی اس فہرست میں شامل ہے اور اس کا نمبر 23 واں ہے۔اس فہرست میں سب سے آخری یعنی 50 واں نمبر سپین کا ہے۔آشر فرگوسن کی اس فہرست میں ممالک کو گریڈنگ سسٹم کے تحت خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ سب سے خطرناک ملک جنوبی افریقہ کو F گریڈ دیا گیا ہے جبکہ سب سے کم خطرناک ملک سپین کو B+ دیا گیا ہے۔فہرست کی تیاری
کیلئے خواتین سے متعلق مندرجہ ذیل 8 سوالوں کا جواب تلاش کرکے اسی حساب سے نمبر دیے گئے ہیں۔کیا ایک ملک رات کو اکیلی چلنے والی خوتین کیلئے محفوظ ہے؟خواتین کے قتل کے کتنے واقعات پیش آتے ہیں؟کیا شوہر یا بوائے فرینڈ کے علاوہ کوئی تیسرا شخص جنسی تشدد تو نہیں کرتا؟کیا شوہر یا بوائے فرینڈ تشدد تو نہیں کرتا؟کیا انصاف کی فراہمی میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے؟گلوبل جینڈر گیپ کیا خواتین کو صنفی بنیاد پر امتیازی سلوک برداشت کرنا پڑتا ہے؟کیا خواتین کے فطری رویے پر انہیں تشدد کا نشانہ تو نہیں بنایا جاتا؟