Friday September 12, 2025

عمران خان کے جادو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اپنے سحر میں لے لیا،15 دنوں بعد کیا ہونے جا رہا ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک ) معروف ماہر معشیت اور سٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ میر محمد علی خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ اگلے 15 دنوں میں امریکا کی جانب سے پاکستانی معیشت اور تجارت کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔ سروس انڈسٹری ایک اشارہ ہے.انہوں نے مزید کہا کہ 2019-20 میں معیشت انشاءاللہ اوپر جائے گی۔ جب کہ دوسری جانب امریکا کی

طرف سے پاکستان کے لیے اہم اعلانات کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے پاکستان کے لیے عائد ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ ٹریول ایڈوائزری میں نرمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کا ایک اور مطالبہ بھی مان لیا اورپاکستان کے سفر کے لیے ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کی یقین دہانی کروائی ہے۔وزیر اعظم کی قیادت میں حالیہ دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک امریکہٹریڈ انوسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کا اجلاس بھی اس سال منعقد کروانے پر اتفاق ہوگیا ہے، امریکہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ امریکہ نے پاکستان کے لیے ایف 16 طیاروں کے پُرزے اور تکنیکی خدمات کا اعلان کر دیا اور اس ضمن میں وزارت خارجہ کی جانب سے منظوری بھی دے دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظمعمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کے بعد امریکہ کا رویہ بھی بدل گیا۔ امریکی

وزارت خارجہ نے ایف 16 طیاروں کے لیے سپورٹ کی منظوری دے دی۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق طیاروں کے لیے 125 ملین ڈالر سپورٹ فنڈ فراہم کیا جائےگا۔ امریکی دفاعی سلامتی تعاون کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کے آلات اور فنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ دوسری جانب امریکہ نے بھارت کے سی 17 ٹرانسپورٹ طیاروں کے لیے بھی 67 کروڑ ڈالرز کی سپورٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔