Tuesday January 14, 2025

10، 20یا 50نہیں بلکہ 64ارکان اسمبلی آج کس کے ” ساتھ ” ہونے کا فیصلہ کرنے والے ہیں؟؟بڑی خبر آگئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا کے ارکان کے چنائو کےلئے صوبوں اور وفاق کی اسمبلیوں میں چنائو کا میلہ آج سجنے والاہے بلوچستان سے سینٹ کی خالی ہونے والی 11نشستوں پر معرکہ آج (ہفتہ )کو ہوگا ، 64ارکان اسمبلی جنرل نشستوں پر 7جبکہ ٹیکنوکریٹ اور خواتین نشستوں پر 2,2 سینیٹرمنتخب کریں گے گیار نشستوں پر کل 25امیدوار مد مقابل ہوں گے جبکہ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے منحرف رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر ریونیو منظورکاکڑ کو نا اہل قراردیدیا گیا ہے،سینٹ انتخابات کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کی بلڈنگ میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیںجبکہ انتخابات کی کوریج کیلئے جمعہ کی رات گئے تک صحافیوں کو کسی قسم کے پاسزپاسز جاری نہیں کئے گئے اور یہ فیصلہ بھی نہیں ہواتھا کہ سرکاری ایجنسی ،پی ٹی وی،ریڈیو ،سینیٹ

کی کاروائی کوریج کرے گا یا نہیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو ملک بھر کی طرح بلوچستان میں سینیٹ انتخابات منعقد ہوں گے جس میں اراکین اسمبلی 11نئے سینیٹرز منتخب کریں گے،بلوچستان سے سات جنر ل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد 15ہے ۔

FOLLOW US