Monday January 20, 2025

بس میرا ایک کام کریں اور اپنا نام تاریخ میں رقم کروا لیں،مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان سے خصوصی درخواست کردی

کوئٹہ : مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ویڈیو زدہ احتساب کا شکار بے گناہ نواز شریف کو رہا کر کے اپنا نام تاریخ میں رقم کریں ، بد ترین دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت محض چار ووٹوں کی بے ساکھی پر کھڑی ہے ، کٹھ پتلی حکمران عوام کو شرمند ہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے حکومت عوام کے ووٹ سے آنی اور جانی چاہیے حکومت لانے اور گرانے کا حق صرف پاکستان کے عوام کا ہے ،زبردستی کی شادی کا بھنڈا چوراہے پر نہ پھوٹا تو میرا نام مریم نواز شریف نہیں، یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے سنیئر نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر کی رہائشگا ہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ، مرکزی رہنماء پرویز رشید

، صوبائی سیکرٹری جنرل جمال شاہ کاکڑسمیت دیگر بھی موجود تھے، مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک چلانے کے لئے نواز شریف ،شاہد خاقان عباسی جیسے شیروں کو جیل میں رکھنا پڑتا ہے ، جب سینیٹر نہیں ٹوٹے اور شکست صاف نظر آنے لگی تو ایک فوٹو کاپی کی بنیاد شاہد خاقان عباسی کو جیل بھیج دیا گیا،حکومت ایک نہتی مریم نواز شریف سے ڈرتی ہے میر ی آواز بند کر کے بلوچستان کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ،بذدلوں اور بک جانے والوں ، آقائوں کے آگے جھکنے والوں کی آواز پر کوئی پابند ی نہیں ہے،حکمران اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ آواز بند کرنے سے میری آواز عوام تک نہیں پہنچ سکتی،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو خدمت کر نے کی سزا مل رہی ہے پاکستان میں جو عوام میں مقبو ل ہوتا ہے اسے نشانہ بنایا کر اقتدار سے نکال دیا جا تا ہے جعلی حکمرانوں کا خوف مسلم لیگ (ن) کی عوا می قوت کا اعتراف ہے آواز بند کر نے کی ضرورت اس لئے پیش آرہی ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی آواز سے جعلی ایوان لرز رہے ہیں جنتی آواز بندکریں گے انتاجذبہ اور مزاحمت ہوگی ،انہوں نے کہا کہ عقل بند اپنا تماشا بنا رہے ہیںاور کمزوری کا اعتراف کر رہے ہیں انتخابات سے قبل دو سال تک بدترین دھاندلی کی گئی اس کے باوجود بھی حکومت چار ووٹوں پر کھڑی ہے ، بے ساکھیوں پر کھڑی حکومت ایک سال سے چل نہیں پا رہی انتخابات میں ہمارے ہزاروں ووٹ مسترد کرکے ہروایا گیا انہوں نے کہا کہ تاجروں ، کاروباری طبقے کو حکومت پر اعتماد نہیں ہے لوگ کاروبار چھوڑ رہے ہیں مہنگائی کی شرح 11فیصد ، زرمبادلہ کے

ذخائر کم ترین ، ڈالر 164روپے ہوگیا ، اسٹاک مارکیٹ روزانہ گر رہی ہے نالائق خان کی پارٹی کو کہیں سپورٹ نہیں مل رہا ،انہوں نے کہا کہ ہم کہہ سکتے تھے کہ ہمیں کچھ نہ کہیں ہم باہر چلے جاتے ہیں اور جب حالات سازگار ہونگے واپس آجائیں گے این آر او لینا آسان کام ہے لیکن ہم پر جو جھوٹے الزامات لگے ان پر ہم نے جو موقف اپنایا اس کی خاطر اپنی بیمار ماں کو چھوڑ کر وطن واپس آئی اور مقدمات کا سامنا کیا، مریم نواز نے کہا کہ اقتدار عارضی ہے جعلی حکومت اور جعلی اعظم کے اقتدار سے جانے کے بعد وہ حال ہوگا کہ ہم تصور بھی نہیں کر سکتے اس حکومت نے اقتدار میں صرف دشمن بنائے ہیںیہ لوگ طاقت کا استعمال کر کے عوام کے ووٹ سے آئی حکومت کو گرانے کے لئے کندھے پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں دس سال تک اقتدار میں رہنے آنے والے آج ملک میں قدم نہیں رکھ سکتے اکتو بر نومبر میںعوام کے سامنے سب عیاں ہو جائیگا ،انہوں نے کہا کہ زبردستی کی شادی کا بھنڈا چوراہے پر نہ پھوٹا تو میرا نام مریم نواز شریف نہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب عمران خان کا تماشا دیکھیں گے پاکستان کے عوام عمران خان کو این آر او مت دینا ایسے انسان کو عبرت کا نشان بننے دینا چاہیے عمران خان علامتی وزیراعظم ہیں ان سے ملکی مفاد میں کبھی بات نہیں ہوئی میڈیا پر جھوٹ بولنا آسان ہے دورہ امریکہ میںعمران خان نے پاکستان کو شرمندہ کیا وہ پاکستان کی رہی سہی جمہوریت کو امریکہ میں بیچ آئے،عمران خان کیا امریکہ ٹرمپ کی دعائیں لینے گئے تھے انہیں مسئلہ کشمیر از خود یاد بھی نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ہشتگردی کے خاتمے کے لئے نواز شریف نے افواج پاکستان کے ساتھ صف اول میں کھڑے ہوکر دہشتگردوں کی دشمنی مو ل لی اور انہیں شکست دی لیکن کٹھ پتلی حکمران عوام کو شرمند ہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے حکومت عوام کے ووٹ سے آنی اور جانی چاہیے حکومت لانے اور گرانے کا حق صرف پاکستان کے عوام کا ہے ،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے گناہ نواز شریف کو ویڈیو زدہ احتساب کا نشانہ بنایا گیا چیف جسٹس ناقابل تردید ثبوت کی بناء پر قانون و انصاف پر لگے دھبے کو مٹائیں اور تاریخ میں اپنا نام رقم کرتے ہوئے بے گناہ نواز شریف کو باعزت رہا کریں ۔

FOLLOW US