Monday January 20, 2025

یہ ٹیکس ظلم ہے، واپس لیا جائے فواد چودھری نے حکومتی فیصلے کے خلاف آواز اٹھا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے سندھ حکومت کے انٹرنیٹ پر نئے ٹیکس کے نفاذ کی مخالفت کرڈالی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سندھ میں انٹرنیٹ پر 19 اعشاریہ 5 فیصد سیلز ٹیکس ٹیکنالوجی اورکمیونیکیشن کی حوصلہ شکنی کےمترادف ہے۔ فواد چودھری نے حال ہی میں کئی حکومتی اقدامات میں بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر کچھ بیانات دیے ہیں جس پر گزشتہ روز مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے انھیں ایک انٹرویو کے دوران سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

FOLLOW US