Monday January 20, 2025

قبائلی ضلع سے منتخب اہم ترین رکن اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ، اپوزیشن جماعتیں منہ تکتی رہ گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قبائلی ضلع سے منتخب آزاد امیدوار غزن جمالی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غزن جمالی نے پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی موجود ہیں۔خیال رہے گذشتہ روزقبائلی ضلع خیبر کے حلقہ پی کے 107 سے کامیاب آزاد رکن صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر

ترین شفیق آفریدی کو پارٹی مفلر پہنایا۔پی ٹی آئی کے ناراض رکن شفیق آفریدی نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔قبائلی اضلاع سے حکمران جماعت کی نشستوں کی تعداد چھ ہو گئی تھی۔اور آج بائلی ضلع سے منتخب آزاد امیدوار غزن جمالی بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے غزن جمالی کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں مفلر بھی پہنایا۔۔واضح رہے ۔صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں پولنگ کا عمل ہفتے کی صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 100 باجوڑ 1کی104 میں سے 103 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے انور زیب خان 13258 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں جبکہ جماعت اسلامیکے وحید گل 11974 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔ پی کے 101 باجوڑ 2کے 103 میں سے 91 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اجمل خان 9029 ووٹ کیساتھ برتری حاصل کئے ہوئے ہیں ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 8963 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 102 باجوڑ 3کے 131 پولنگ سٹیشنز میں سے 62 کے نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے سراج الدین 11651 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار خالد خان 7146 ووٹلے کر دوسرے نمبر پرہیں۔ پی کے 105 خیبر 1 میں آزاد امیدوار شفیق آفریدی کامیاب قرار پائے ہیں جہاں 110 میں سے 110 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19534 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار شیرمت خان 10774 ووٹکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔اس حلقے میں قومی اسمبلی کی

نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار نورالحق قادری کامیاب ہوئے تھے جو اب وفاقی وزیر مذہبی امور ہیں۔ یوں نورالحق قادری کے اپنے حلقے میں ان کا حریف امیدوار کامیاب ہو گیا ہے۔ پی کے 106 خیبر 2کے 89 پولنگ سٹیشنز میں سے 47 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار بلاول آفریدی 8735 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے عامر محمد خان آفریدی 4524 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 109 کرم 2کے 130 میں سے 101 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں 26717 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عنایت حسین 156276 ووٹ کے ساتھ

دوسرے نمبر پرہیں. پی کے 110 اورکزئی کے 175 میں سے 105 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید غازی غازن 11659 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے شعیب حسن 72941 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 107 خیبر 3کے 146 پولنگ سٹیشنز میں سے 101 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد شفیق 10129 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں ان کے مدمقابل آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی 8259 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔پی کے 108 کرم 1کے 135 میں سے 129 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے محمد ریاض 12038 ووٹ لے کرپہلے نمبر پرہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار جمیل خان 11401 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

FOLLOW US