Thursday January 2, 2025

مریم نواز اپنے والد نوازشریف کے ساتھ بلیو ایریا اسلام آباد کی ایک بیکری پر آ پہنچیں ،انھوںنے جوس اور سموسے خریدے اور کتنے ہزار روپے بل ادا کیا ؟؟جان کر آپ چونک اٹھیں گے

اسلام آباد ـ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کی گزشتہ روز بلیو ایریا کی ایک بیکری میں اچانک آمد کی خبر کا خوب چرچا ہے ۔ اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔گزشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ اچانک بلیو ایریا اسلام آباد کی ایک بیکری میں آن پہنچے جہاں دونوں کو اپنے درمیان میں دیکھ کر لوگوں کو خوشگوار حیرت ہوئی۔ نواز شریف اور مریم نواز عام لوگوں میں گھل مل گئے اور گپ شپ کی۔ اس دوران مریم نواز نے بیکری سے سموسوں اور جو س کی

خریداری کی ۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مریم نوازاور نوازشریف نے بیکری سے خریدے گئے سموسوں اور جوس کے 18ہزار روپے بل ادا کیا ۔

FOLLOW US