Wednesday December 4, 2024

پاکستان میں افسر شاہی اپنے انجام کو پہنچنے لگی ۔۔ ایک اور ادارے کے سربراہ کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

سلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اہم ترین قومی ادارے کے سربراہ کو گھر بھیج دیا گیا ۔ وجہ ماتحت افسران سے ناروا سلوک نکلی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈائریکٹویٹ جنرل سی اے اے (سول ایوی ایشن ) ائیر مارشل (ر) عاصم سلیمان کو نوکری سے برطرف کر دیا ۔ اس بارے میں مختلف ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرلز کی جانب سے حکومت کو ایک خط تحریر کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ائیر مارشل (ر) عاصم سلیمان کا رویہ ماتحت افسران کے ساتھ ناقابل برداشت تھا اور وہ انھیں گندی گالیوں سے نوازتے تھے ۔ ماتحت افسران ایسے سربراہ کے ماتحت مزید کام کےلئے ت

یار نہیں تھے۔ ان کے رویہ کے خلاف ملازمین کی جانب سے قلم چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی بھی کی گئی۔ جس پر حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے تحقییقات کیں اور ائیر مارش (ر) عاصم سلیمان کو قصور وار پایا۔ اور پھر ان کی ملازمت کا کنٹریکٹ ختم کرتے ہوئے انھیں برخاست کر دیا گیا۔

FOLLOW US