Monday April 15, 2024

جاتے جاتے ۔۔۔حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی مدت ختم ہونے سے تین ماہ قبل حساس ادارے میں ہزاروں بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق حکومتی پلان کے مطابق ایف آئی اےمیں چار ہزار کے قریب بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ ان بھرتیوں کا مقصد ماضی میں نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے ایف آئی اے کی متاثر ہونے والی کارکردگی کو بہتر بنایا جانا ہے ۔ وزارت داخلہ کی دی گئی ہدایات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے 3850نئی بھرتیوں کا پلان ری سٹرکچرنگ کے نام سے جمع کروا دیا ہے ۔ ان 3850 افرا د کو گریڈ 17سے گریڈ 21تک کی اسامیوں کےلئے بھرتی کیا جائے گا ۔ جبکہ منصوبے میں 209افسران کا بھی تقرر شامل ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ اس اقدام سے خزانے پرسالانہ 2ارب 37کروڑ روپے کا نیا ب

وجھ ڈالا جانے والا ہے ۔ جبکہ نئے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کےلئے حیدر آباد اور گلگت بلتستان کا چنائو کیا گیا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان بھرتیوں کے ذریعے بھی مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کے کارکن نوازے جائیں گے۔

FOLLOW US