Tuesday November 26, 2024

فیصل آباد کے مقامی شہری رانا ثناء اللہ کے خلاف میدان میں آ گئے

فیصل آباد (نیوزڈیسک) : فیصل آباد میں مقامی آبادی نے رانا ثناء اللہ کے خلاف بینرز آویزاں کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مسلم لیگ کو ایک بڑا دھکا تب لگا جب شہر میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیراور اہم رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف بینرز آویزاں کر دئے گئے۔ ریم نواز کی فیصل آباد میں ریلی سے پہلے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں رانا ثنا

اﷲ کے خلاف بینر لگ گئے ۔ بینرز پر کرپٹ سیاستدانوں اور منشیات فروشوں کا گٹھ جوڑ نامنظور اورمنشیات فروش رانا ثنا اﷲ کی حمایت نامنظور کے نعرے درج تھے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی فیصل آباد ریلی میں مسلم لیگ ن میں تقسیم واضح ہو گئی تھی۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔ احتجاجی ریلی کے حوالے سے مریم نوازکو ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ ا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی فیصل آباد ریلی 2 دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ن لیگ کے رہنما شیر علی نے ریلی سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا۔ ریلی کے انتظمات دیکھنے کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی میں شیر علی گروپ کا کوئی ممبر شریک نہ ہوا۔شیر علی نے ریلی راناثناءاللہ کے ڈیرے پر لے جانے پر اعتراض کیا۔ بتایا گیا کہ شیر علی نے مریم نواز سے فون پر بات کرنے سے بھی انکار کر دیا ۔ اس سے قبل بھی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کہ ریلی انتظامات کی کمیٹی میں شامل ہونے کے لیے مقامی رہنماؤں نے معذرت کر لی۔انتظامات کے سلسلے میں کئی رہنماؤں نے مریم نواز کی فون کال نہ سنی۔ لیگی

رہنماؤں کے انکار پر مریم نواز نے راناثناءاللہ کی اہلیہ کو کمیٹی کا سربراہ بنا دیا۔ خیال رہے کہ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے دو گروپس متحرک ہیں جن میں سے ایک رانا ثناء اللہ جبکہ دوسرا عابد شیر علی کا حامی ہے اور اکثر و بیشتر ان دونوں گروپس کے مابین تکرار کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔

FOLLOW US