Monday January 20, 2025

صحافی معید پیرزادہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف میں زمین آسمان ایک کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن میں کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کیا۔ کیپیٹل ون ارینا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد اکٹھا ہونے پر سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار معید پیرزادہ نے کہا کہ سیلیکٹڈ وزیراعظم اور

مارشل لاء انتظامیہ نے لاہور اور گوجرانوالہ میں بندوق اور اسلحہ کے زور پر کئی بڑے بڑے مجمعے لگائے لیکن آج تک کوئی بھی امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی اتنی بڑی تعداد کو اکٹھا نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو خود اس منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہئیے کہ عمران خان نے کس طرح امریکہ میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کی توجہ حاصل کر لی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کی رات کو سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ چکے ہیں ۔ انہوں نے امریکہ کے کاروباری افراد سے ملاقات کی ۔ جس کے بعد ان کی امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو امریکہ دورے پر حکومت کی جانب سے شاندار پروٹوکول دیا گیا ۔ وزیراعظم کے قافلے میں درجن بھر سرکاری گاڑیاں ، ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور ٹریفک پولیس کی گاڑیاں شامل تھیں۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد بھی وزیراعظم کا استقبال کرنے پہنچی۔ وزیر اعظم عمران خان کا پاکستانیوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر پر تپاک استقبال کیا گیا ۔واشنگٹن کے شہری علاقوں اور امریکہ کی دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی

ایک کثیر تعداد نے پاکستان ہاؤس کے نزدیک میساچوسٹس ایونیوپرقطاروں میں کھڑے ہوکر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ جبکہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے ایک روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا اور کہا کہ وہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانی وزیر اعظم کا خطاب سننے کے لیے موجود تھے،اس دوران عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کا کیس ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے رکھیں گے اور کسی کو شرمندہ نہیں ہونے دیں گے۔ امریکہ میں ہونے کے باوجود اتنی کمیونٹی کا وزیراعظم عمران خان کے لیے اکٹھا ہونا کافی سراہا جا رہا ہے ۔

FOLLOW US