کراچی: قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے نہر خیام میں اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا کیس کراچی سے روالپنڈی منتقل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق کیس کی تحقیقات کو روالپنڈی منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نیب حکام کے مطابق نہر خیال کیس جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ سے جڑا ہواہے، پلاٹوں کی خریدو فروخت میں جعلی اکائونٹس کے استعمال کاالزام ہے، جبکہ پلاٹوں کی رقم اومنی گروپ نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجی۔
ذرائع کے مطابق رقم بیرون ملک منظور قادرعرف کاکا کے اکائونٹ میں منتقل کی گئی، منظور قادرعرف کاکاسابق ڈی جی ایس بی سی اے ہیں جبکہ کمپنی کے مالک عباس علی آغا بھی دورانِ حراست منی لانڈرنگک ا انکشاف کرچکے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق رقم کی منی لانڈرنگ سے منتقلی پر کیس کو جے آئی ٹی کا حصہ بنایا گیا، الاٹمنٹ میں 11 سرکاری افسران بھی شامل ہیں جنہیں شامل تفتیش کیاجائے گا، تحقیقات اور ریفرنس راولپنڈی اور اسلام آباد میں دائر کیاجائیگا۔