اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ساون کی گھٹائیں ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں ، آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیشگوئی کے مطابق ژوب، قلات، سبی، ڈی جی خان، بہاولپور، میرپورخاص ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔ پیشگوئی کے مطابق ہزارہ، کوہاٹ،
پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،ساہیوال، ملتان، حیدرآباد، لاڑکانہ،سکھر ڈویژن میں بارش ہو سکتی ہے ۔ اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ سوموار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، قلات، میرپورخاص، حیدر آباد، ہزارہ، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔