Saturday July 27, 2024

سینیٹ الیکشن سے چندگھنٹے پہلے ہی بڑا سیاسی بھونچال،، دو انتہائی اہم وکٹیں گرا دی گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ابھی جب کہ چند ہی گھنٹوں کے بعد سینیٹ الیکشن شروع ہونے والے ہیں سیاسی پنچھیوں نے اڑانیں بھرنا شروع کر دی ہیں۔ دو خواتین رہنمائوں نے اپنی سیاسی جماعت کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی دو خواتین رہنمائوںنے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی دو خواتین رہنما ہیر سوہو اور نائلہ منیر وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچ گئیں اور پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ میں اختلافات کے باعث کئی پارٹی رہنمائوں نے دوسری سیاسی جماعتوں سے روابط بڑھا لیے ہیں

FOLLOW US