Tuesday November 26, 2024

وزیراعظم کی ہدایت پر ان کے دیرینہ دوست اور تحریک انصاف کے بانی رہنما کیخلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کر دیا گیا

اسلام آباد : وزیراعظم کی ہدایت پر ان کے دیرینہ دوست اور تحریک انصاف کے بانی رہنما کیخلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کر دیا گیا، حکمراں جماعت نے پارٹی کے سابق صدر اکبر ایس بابر کے خلاف 5 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، بانی رہنما پر عمران خان اور عارف علوی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین اورپارٹی پر الزامات لگانے پربانی رکن اکبر ایس بابرکے خلاف5ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔
عمران خان اور ڈاکٹرعارف علوی کی طرف سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں دائر دعوی میں کہا گیا ہے کہ پہلے 2017میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں دعویٰ دائر کیا گیا تھا لیکن ناکافی ثبوتوں کی بناپر واپس لے لیاگیا جس کے بعد اکبرایس بابرکی پارٹی پالیسیوں پر بے جاتنقید کے باعث اب ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں ہتک عزت اور 5ارب روپے ہرجانہ کا دوبارہ دعویٰ دائر کیاگیا ہے، بانی رکن کی فیس بک اورسوشل میڈیا پر جاری مہم سے عمران خان اورڈاکٹرعارف علوی کی ساکھ کو نقصان پہنچاہے ۔ یادرہے کہ اکبرایس بابرنے نومبر2014میں پارٹی چیئرمین عمران خان اوراس وقت کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعارف علوی سمیت دیگر رہنمائوں پر پارٹی فنڈزمیں مبینہ خوردبرد، فارن فنڈنگ سمیت دیگر الزامات لگاتے ہوئے کیس کیاتھا۔

FOLLOW US