Wednesday January 22, 2025

نئے پاکستان میں شہریوں کو روزگار کے حوالے سے جلد کیا خوشخبری ملنے والی ہے ؟

کراچی(ویب ڈیسک)چین پاکستان راہداری منصوبے(سی پیک)کے نتیجے میں ملک بھر میں آئندہ 15برسوں کے دوران 8لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔سی پیک سنٹر آف ایکسیلینس کی جانب سے حال ہی میں شائع ہونے والے ایک ورکنگ پیپر کے مطابق توانائی،ریل اور روڈ کے مختلف منصوبوں کے نتیجے میں مالی سال15سے مالی سال18تک

پورے ملکمیں براہ راست 1 لاکھ 24 ہزار470ملازمتیں پیدا ہوئیں۔عالمی ادارہ محنت کے ایک تخمینے کے مطابق سی پیک کے نتیجے میں پاکستان میں چار لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوسکتی ہیں جبکہ کراچی کے ایک اطلاقی معاشیات کے تحقیقی مرکز نے سال2015سے 2030تک کے عرصے میں سات لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہونے کے امکانات بتائے ہیں،پلاننگ کمیشن کو توقع ہے کہ آئندہ 15برسوں کے دوران ملک بھر میں سی پیک کے نتیجے میں 8لاکھ نئی اسامیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔مالی سال31تک مجوزہ نو خصوصی اقتصادی زونز کی تشکیل کو شمار کرنے کے بعد یہ تعداد12لاکھ تک جانے کا تخمینہ ہے۔4نومبر2018کو پاکستان او ر چین نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں سی پیک کے تحت ترقی کے اگلے مرحلے کے آغاز کا باضابطہ اشارہ دیا گیاجس میں توانائی،روڈ،انفرا سٹرکچر اور ریل کے بجائے صنعت، زراعت،سیاحت،ہائی ٹیک فنانس،بندرگاہوں کی ترقی اور ڈیجیٹل و ٹیکنالوجی ترقی کے شعبہ جات کی جانب زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ نئی ملازمتوں کے پیدا ہونے کے امکانات کے باعث پاکستانی افرادی قوت کو تربیت یافتہ بنانے کی ضرورت ہے تا کہ سی پیک سے پیدا ہونے والی اسامیوں سے مقامی افراد بھرپور استفادہ کرسکیں۔

FOLLOW US