Wednesday January 22, 2025

منی لانڈرنگ میں باعزت لوگ بھی پھنسنے والے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ میں باعزت لوگ بھی پھنسنے والے ہیں، کچھ باوقارخواتین کوبھی منی لانڈرنگ میں ملوث دیکھ رہا ہوں، جو جتنا چیخے گا سمجھ لیں اس کا نمبر لگ گیا ہے۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ میں بہت باعزت لوگ پھنسنے والے ہیں۔ کچھ

باوقارخواتین کوبھی منی لانڈرنگ میں ملوث دیکھ رہا ہوں۔ جو جتنا چیخے گا سمجھ لیں اس کا نمبر لگ گیا ہے۔ اپوزیشن کو تکلیف ہے کہ عمران خان این آر او کیوں نہیں دے رہا۔ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ عمران خان این آر او دے۔ لیکن عمران خان نے ان کواین آراو دینے سے انکارکردیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف حمزہ شہباز کو بچانے میں ناکام ہو گئے۔ حمزہ شہباز کے خلاف بہت سارے سلطانی گواہ بن چکے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے اپنے لیے خود کنواں کھودا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو منتیں کرکے بلایا تھا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اہم دورے پرامریکا جا رہے ہیں۔ عمران خان سے ٹرمپ کی ملاقات اہم ترین ہو گی۔ عمران ٹرمپ ملاقات سے ٹرمپ کے الیکشن کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پوری دنیا میں دہشت گرد ملک ثابت ہو چکا ہے۔ جبکہ کشمیری اپنے مقصد کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی پراجیکٹ میں اہم پارٹیاں آگئی ہیں۔ واضح رہے وفاقی وزیر شیخ رشید کی گرفتاریوں کے حوالے سے پیشگوئی سچ ثابت ہونے لگی۔ نیب راولپنڈی نے ایل این جی کوٹہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی

کو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کوٹہ کیس میں نیب راولپنڈی نے جمعرات کو طلب کیا تھا لیکن انہوں نے ایک خط کے ذریعے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی جس کے بعد نیب راولپنڈی نے انہیں ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے گرفتار کر لیا، ان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے (آج) جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

FOLLOW US