Saturday July 27, 2024

خیبر پختونخوا حکومت نے جو کہا کر دکھایا۔۔ 350چھوٹے بجلی گھروں میں سے کتنے سو مکمل؟؟؟کتنے میگا واٹ بجلی دستیاب؟؟ فی یونٹ ریٹ کتنا ؟؟بڑی کامیابی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ خیبر حکومت نے صوبے میں توانائی کے بحران کو حل کر نےکےلئے اہم پیشرفت ظاہرکی ہے ۔ منصوبے کے تحت سینکڑوں چھوٹے بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انھوںنے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے 357چھوٹے پن بجلی گھروں پر کام شروع کیا تھا اور اب تک تین سو پن بجلی گھروں کا کام مکمل کرکے بجلی کا حصول شروع کر دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بجلی گھروں سے 20میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جو صوبے کے شہریوں کو سو ا دوروپے

فی یونٹ کے ریٹ پر دستیاب ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چار سال قبل عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ صوبے میں 350چھوٹے بجلی گھر قائم کیے جائیں گے ۔ جس پر سیاسی مخالفین نے پراپیگنڈا کیا کہ عمران خانے 350ڈیموں کا اعلان کیا تھا ۔ لیکن ہم ان گمراہ گن باتوں کی پرواہ کیے بغیر کام کر رہے ہیں ۔

FOLLOW US