Friday January 3, 2025

میں معافی مانگ لوں گا۔۔۔مجھ سے 2003کا حساب کیو ں مانگ رہے ہو؟اس وقت تو میں۔۔۔پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا دھماکے دار بیان جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے ایک بار پھر اپنا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر کرپشن الزامات عائد کرنا پنجاب حکومت کی انتقامی پالیسی کا حصہ ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ میری وجہ سے عمران خان پر کبھی انگلی نہیں اٹھے گی مجھ سے 2003 کا حساب 2018 میں لیا

جارہا ہے جبکہ پچھلے 11 سال سے نہ تو میں وزیر رہا نہ ایم پی اے اور نہ ہی سرکاری آفسر ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نیب آفس میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا علیم خان نے کہا کہ نیب ذاتی حثیت میں سوال کرنا چاہتی تھی اس لیے پیش ہوا نیب جب جب بلائے گی پیش ہوجاؤں گا کیونکہ احتساب پر ہم عمل نہیں کرینگے تو دوسروں کو کیسے کہے سکتے ہیں انہون نے کہا کہ 2003 کا حساب مجھے سے 2018 میں لیا جارہا ہے میں5 سال ایم پی اے رہا وزیر رہا مگر ایک روپے کی کرپشن نہیں کی ن لیگ کی حکومت میرے دور کی ایک روپے کی کرپشن بھی دکھا دے اور حلف لیکر کرپشن کا الزام لگائے تو جو سزا دیں گے قبول ہوگی کرپشن کی ہوتی تو بطور وزیر یا ایم پی اے کی ہوتی یا سرکاری افسر ہوتے ہوئے کی ہوتی مگر میں کبھی سرکاری افسر نہیں رہا اور بطور وزیر مجھے پر ن لیگ والے ایک روپے کی کرپشن ثابت کردیں تو لوگوں سے معافی مانگوں گا اور اثاثوں سے ہٹ کر کچھ بھی مل جائے تو سیاست چھوڑدوں گا انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کرنا ہے تو منڈکوں کا نہیں بلکہ بڑی مچھلیوں کا کریں جو اس ملک کو لگاگئی ہے کیا حمد چیمہ اس قابل تھا کہ وزیر اعلیٰ کی مرضی کے بغیر کرپشن کرتا اگر وزیر کرپشن میں نہیں ہوتا تو کسی سیکرٹری میں کرپشن کرنے ہمت نہیں ہوتی اس لیے بڑی مچھلیوں کا احتساب ضروری ہے

FOLLOW US