Wednesday January 22, 2025

حافظ سعید کی گرفتاری کی وجہ عالمی دبائو قرار،وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے قبل ہی یہ قدم کیوں اٹھایا گیا، چونکادینے والےانکشافات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج سی ٹی ڈی نے حافظ سعید کو گرفتار کرلیا ۔اسی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف صحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے جب کہ پچھلے تین چار ماہ سے یہ کاروائی تیز کر دی گئی ہے۔پہلے ہی یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ حافظ سعید کو گرفتار جائے گا،حافظ سعید کے خلاف مختلف مقدمات ہیں،اور بھارت بھی حافظ سعید پر بہت الزامات عائد کر چکا ہے جس کی ہمیشہ سے تردید کی گئی لیکن اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ حافظ سعید کی گرفتاری کے حوالے سے پاکستان پر عالمی اداروں کا دباؤ تھا۔جب کہ اسی حوالے سے برگیڈئیر (ر) غضنفر علی نے بھی یہی کہا کہ حافظ سعید کو عالمی دباؤ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ اب عمران خان امریکا بھی جا رہے ہیں اور امریکا نے بی ایل کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ،حافظ سعید کا نام

کشمیر کے حوالے سے سامنے آتا رہا ہے لیکن حافظ سعید کا بارے میں دہشت گردی کے حوالے سے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔جب انڈیا سے ہمارے تعلقات خراب ہوتے ہیں تو ان کا اشارہ اسی طرف ہوتا ہے۔بھارت نے کشمیر کے ایشو کو دبانے کے لیے حافظ سعید کے ایشو کو بہت اٹھایا۔لیکن ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے جس پر حافظ سعید کے بارے میں یہ کہا جائے کہ انہیں دہشت گردی کی بنا پر گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کر لیا ہے‘سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ محمد سعید لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ راستے میں سی ٹی ڈی نے ان کو حراست میں لے لیا ہے. حافظ سعید کی گرفتاری کی ان کے خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے‘ماہِ رواں میں حافظ سعید نے اپنے خلاف درج مقدمات پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا.

FOLLOW US