Wednesday January 22, 2025

نان فائلرز کو گیس اور بجلی کا میٹر کنکشن نہیں ملے گا، علی زیدی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی علی زیدی نے بتایا ہے کہ اب سے نان فائلرز کو گیس اور بجلی کا میٹر کنکشن نہیں ملے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ نان فائلرز بجلی اور گیس کا کنکشن نہیں لگوا سکیں گے، کنکشن لینے کے لیے فائلز بننا ضروری ہو گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ے کہا ہے کہ حدیبیہ بھی بےنامی ہے، اس کو بھی سیل کریں

گے، تمام بے نامی پراپرٹیزضبط کی جائیں گی، زلزلے کی امدادی رقم سے جائیدادیں خریدی گئیں، اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا۔ وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے معاون خصوصی شہزاد اکبر اوروفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کرکے ملک کا پیسہ باہر بھیجا گیا۔ آج کے حالات کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ اور ملک کو لوٹا جانا ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ عزیربلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کوآصف زرداری نے استعمال کیا۔ سمٹ بینک بھی بےنامی تھا۔ سمٹ بینک کےشیئرز کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ عارف حبیب اوراٹلس بینک کو ضم کرکے سمٹ بینک بنایا گیا۔وفاقی وزیر علی زیدی نے بتایا ہے کہ ایک شخص نے پلی بارگین میں 16جائیدادیں نیب کے حوالے کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پلی بارگین کے نتیجے میں ایک شخص نے 16جائیدادیں نیب کے حوالے کر دیں۔ علی زیدی نے پلی بارگین کرنے والے شخص کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائیں گے،آصف زرداری کی بے نامی کمپنیوں کی تعداد 32 ہے،32 کمپنیوں

کے اثاثے سیل کیے گئے ہیں، بےنامی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا، اومنی گروپ، آصف زرداری کیخلاف جےآئی ٹی کی تفتیش پرکئی جائیدادیں اٹیچ کی گئی ہیں۔ معاون خصوصی شہزاد اکبرنے وفاقی وزیرعلی زیدی اور وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کرکے ملک کا پیسہ باہر بھیجا گیا۔

FOLLOW US