Wednesday January 22, 2025

لاہور کو پیرس بنانے والوں نے پانی کی نکاسی کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا، عثمان بزدار کا لاہور کے مختلف اداروں کا دورہ، پانی میں پھنسی خواتین اور بچیوں کو اپنی گاڑی میں لفٹ بھی دی

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عمان بزدار نے بغیر پروٹوکول کے لاہور کے مخلتف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے لاہور کے علاقوں میں بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائرہ لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے خود گاڑی ڈرائیو کر کے لاہور شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور کو پیرس بنانے والوں نے پانی کے نکاس کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔شہر میں سفید ہاتھی نما منصوبے بنانے والوں نے نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں کیا۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور واسا کو تمام شاہراؤں سے پانی نکالنے کی ہدایت کی۔عثمان بزادر نے بارش میں پھنسے بچوں اور خواتین کو اپنی گاڑی میں لفٹ بھی دی۔خیال رہے لاہور میں آج صبح سے ہی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،جس سے لاہور شہر میں جگہ جگہ پر پانی جمع ہو گیا جب کہ لیسکو کے 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر

گئے۔صوبائی دارلحکومت لاہورمیں منگل کو ہونے والی موسلا دھا ر بارش سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں جبکہ صبح ورزش اور سیرکے لئے پارکس میں جانے والے بھی معمول کی سیر سے محروم رہے ۔ نشتر پارک میں واقع قذافی سٹیڈیم ،پنجاب سٹیڈیم ،ایل سی سی اے گرائونڈ ،ہاکی گرائونڈ کو جانے والے راستوں پر بھی جگہ جگہ پانی کھڑا تھا جس سے قذافی سٹیڈیم ،پنجاب سٹیڈیم،پنجاب سپورٹس بورڈ میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی ڈیوٹی پر پہنچنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بارش سے گرائونڈز بھی کھیل کے لئے عارضی طور پر ناقابل استعمال ہوگئے اور کھیلوں کی شیڈولڈ سرگرمیاں معطل کرنا پڑیں ۔لاہور میں مختلف کرکٹ کلبوں کے میچز کو بھی بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ۔باغ جناح،ریس کورس پارک،ماڈل ٹائون سمیت شہر بھر کے دیگر پارکس میں جانے والے ورزش اور سیرکرنے سے محروم رہ گئے ۔

FOLLOW US