Tuesday January 21, 2025

اسحاق ڈار اور انوشہ رحمان کے درمیان تعلقات قائم تھے؟ ماروی میمن کا دھماکہ خیز انکشاف

لاہور : اسحاق ڈار اور انوشہ رحمان کے درمیان تعلقات قائم تھے؟ ماروی میمن کا دھماکہ خیز انکشاف، لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ انوشہ رحمان اسحاق ڈار کو ڈار صاحب یا ڈار انکل کہہ کر پکارتی تھی، تاہم معاملات کچھ اور تھے، یہ ایک قسم کا تکون تھا، اسحاق ڈار مجھے یقین دلانے کی کوشش کرتے تھے کہ وہ واقعی انوشہ رحمان کیلئے سوائے ایک انکل کے اور کچھ نہیں، اس حوالے سے جلد پریس کانفرنس کرکے تمام حقائق سامنے لاوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کی جانب سے ایک اور سیاسی دھماکہ کیا گیا ہے۔ ماروی میمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کے تعلقات سے متعلق پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ ماروی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ انوشہ رحمان ہمیشہ اسحاق ڈار کو ڈار صاحب یا ڈار انکل کہہ کر پکارتی تھی، تاہم معاملات کچھ اور ہی تھے۔

اسحاق ڈار مجھے یقین دلانے کی کوشش کرتے تھے کہ وہ واقعی انوشہ رحمان کیلئے سوائے ایک انکل کے اور کچھ نہیں۔ ڈار انکل نے میرے سامنے جو انوشہ کے بارے میں کہا وہ جلد بتاﺅں گی۔ یہ اب ایک مضحکہ خیز تکون لگتی ہے لیکن اس وقت میرے لیے یہ خود کش حملے سے کم نہیں تھی۔ ماروی میمن کا اسحاق ڈار سے متعلق مزید کہنا ہے کہ بدقسمتی سے مسٹر لندن خوفزدہ ہو کر بلیک میل ہوگئے ، شہزاد اکبر اور نیب کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔

FOLLOW US