Tuesday January 21, 2025

فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری نے رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے شریف خاندان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ نواز شریف کے دونوں بیٹے برطانوی اور بیٹی قوم کی بیٹی بننا چاہتی ہے۔ پہلے تو آپ یہ طے کر لیں کہ آپ کے بچے کہاں کے ہیں۔حسن اور حسین نواز کہتے ہیں کہ ان پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا۔ بیٹی کہتی ہے کہ میں پاکستان اور قوم کی بیٹی ہوں۔ پہلے گھر میں فیصلہ کریں کہ پاکستانی ہیں یا برطانوی ہیں۔ یہ لوگ کبھی اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوئے۔ مریم اور بلاول دونوں ابو بچاؤ مہم پر گامزن ہیں۔ بلاول جہاں بھی جاتے ہیں اسپیشل فلائٹ پر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ حارث نے کم از کم 8 سے 10 کروڑ فیس لی۔خواجہ حارث کی فیس کہاں سے آ رہی ہے ؟فواد چودھری نے کہا کہ جب تک افتخار چوہدری جیل نہیں جاتے احتساب مکمل

نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کی سفارش بھی کی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چودھری رویت ہلال کمیٹی کو کئی مرتبہ ختم کرنے کی بات کر چکے ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کو چاہئیے کہ کم از کم چاند دیکھنے کا تو معاوضہ نہ لیا کریں۔انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کو چاند رضا کارانہ طور پر دیکھنا چاہئیے۔ ہر سال چاند دیکھنے کی مد میں قومی خزانے سے بھاری رقم ادا کی جاتی ہے۔ اگر چاند دیکھنے کے لیے سائنسی تکنیک کی مدد لی جائے تو قومی خزانے سے ہونے والے بھاری اخراجات کو بچایا جا سکتا ہے۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ اگر دس سال کا کیلنڈر بنا لیا جائے تو ہر سال اس معاملے پر بھاری رقم خرچ کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ پڑھے لکھے علما کرام بھی میری تجویز کی حمایت کر رہے ہیں۔ جس کے بعد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے آئندہ دس سال کا قمری کیلنڈر بھی جاری کیا تھا۔

FOLLOW US