Tuesday January 21, 2025

مٹھائی کے ڈبے پر اپنا جوتا رکھ دوں گی پھر اچھا رہے گا،فیاض الحسن کے وزیر بننے پر مٹھائی کی تقسیم پر عظمیٰ بخاری آپے سے باہر

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کے دوبارہ وزیر منتخب ہونے پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔اپوزیشن اراکین مٹھائی دیکھ کر سیخ پا ہو گئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مٹھائی کے ڈبے پر اپنا جوتا رکھ دوں گی پھر اچھا رہے گا؟ ایک لیگی رہنما مرزا جاوید نے کہا کہ جھوٹے وزیر کی مٹھائی پر لعنت بھیجتا ہوں۔فیاض الحسن چوہان کی اسمبلی آمد پر اپوزیشن ارکان نے شور شرابا شروع کر دیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔جب کہ فیاض الحسن چوہان نے اپنی تقریر میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ خادم اعلیٰ زلزلہ متاثرین کا پیسہ ہڑپ کر گئے۔انہوں نے غریبوں اور مسکینوں کا بھی پیسہ نہیں چھوڑا۔رانا ثناءاللہ نے کئی لوگوں کو قتل کیا اور وہ منشیات فروشوں کے ساتھی ہیں۔فیاض چوہان کے خطاب کے دوران بھی اپوزیشن کا شور

شرابا جاری رہا جس کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔خیال رہے گذشتہ ہفتے پنجاب کی صوبائی کابینہ کے سابق رکن فیاض الحسن چوہان نے اپنی وزارت کا حلف اٹھایا تھا۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان محکمہ جنگلات کا قلمدان سنبھالا۔تاہم تحریک انصاف کے صوبائی رکن قومی اسمبلی فیاض الحسن چوہان کے محکمہ جنگلات کا حلف اٹھانے کے 24گھنٹے بعد ہی ان کا قلمدان تبدیل کردیا گیا تھا فیاض الحسن چوہان کا وزارت کالونیز کا قلمدان دے دیا گیا تھا ۔جس کے بعد فیاض الحسن چوہان اب کالونیز کے محکمے کو دیکھیں گے۔واضح رہے سابق صوبائی وزیرسے ایک اقلیتی برادری کے بارے میں نامناسب کلمات ادا کرنے پر وزارت اطلاعات واپس لی گئی تھی ۔ اپنے بہت سے متنازع بیانات کی وجہ سے وہ کئی بار تنقید کا شکار ہوئے اور پھر ہندو برادری کے حوالے سے ایک بیان پر انہیں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

FOLLOW US