لاہور (نیوز ایجنسیاں) نہال ہاشمی کی خالی ہونے والی سیٹ پر ہونے واے سینیٹ الیکشن کا نتیجہ بھی عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے نہال ہاشمی کی خالی سیٹ پر ڈاکٹر اسد اشرف اور ڈاکٹر زرقا کے درمیان ہونے والے سینیٹ الیکشن کے نتائج کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 اپریل کو جواب طلب کرلیاجسٹس شاہد کریم نے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر زرقاکی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ نے وفاقی پنجاب حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نواز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے نا اہل قرار دے چکی ہے نا اہلی کے بعد نواز شریف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اقدام بھی غیر قانونی ہو چکا ہے
نااہل میاں نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ پارٹی ٹکٹ پر سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو اپریل کو جواب طلب کرلیا عدالت نے آج ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے نتائج کوعدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا۔