گوجرنوالا(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی مارکیٹ میں کمی کا رونا رونے والی پاکستان تحریکِ انصاف حکومت کے رہنما پر عہدہ ملنے کی خوشی میں ڈالر اور ریال نچھاور کر دیے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سہیل ظفر کو ٹوورزم اینڈ ڈویلمنٹ کا چیئر مین بنایا گیا ہے جس کے بعد وہ اپنے آبائی علاقے گوجرانوالا پہنچے ۔گوجرانوا پہنچنے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے مقامی رہنما شاہد اقبال ناگرا نے سہیل ظفر پر ڈالر اور ریال سمیت غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی برسات کر دی۔ غیر ملکی کرنسی نوٹ دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان بھی پیچھے نہ رہے اور نوٹ اکٹھے کرنے لگے جس دوران شدید دھکم پیل ہوئی اور کارکنان
آپس میں جھگڑ بھی پڑے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف الیکشن میں گوجرانوالا سے کوئی بھی سیٹ حاصل نہیں کر سکی تھی اور اب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سہیل ظفر کو ٹوورزم اینڈ ڈویلمنٹ کا چیئر مین بنایا گیا ہے۔سہیل ظفر پنجاب حکومت کے ترجمان بھی ہیں اور اس سے پہلے کامرس اور انویسٹمنٹ کے صوبائی ویزر بھی رہ چکے ہیں ۔ سہیل ظفر پچھلی ویزراعلیٰ کے مشیر بھی رہے ہیں اور انہوں نے 2018کے الیکشن میں پی پی59سے الیکشن لڑا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے اور اب انہیں ٹوورزم اینڈ ڈویلمنٹ کا چیئر مین بنایا گیا ہے ۔ سہیل ظفر سے پہلے بھی ایسی ہی باتوں کی وجہ سے خبروں میں آتے رہے ہیں ، ایک موقع پر انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جوش میں کہہ دیا تھا کہ ہم 5سال بعد وزیراعظم عمران خان کو بھی حکومت سے نکال دیں گے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی اور اب دوبارہ وہ خبروں میں آگئے ہیں جب عہدہ ملنے کے بعد وہ آبائی علاقے پہنچے تو ان پر ہزاروں ریال اور ڈالر نچھاور کر دیے گئے ہیں۔ کارکنان نے بھی اس موقعے پر خوب ڈالر اکٹھے کیے البتہ اس دوران معمولی جھگڑا بھی ہوا اور کارکنان کے درمیان گالم گلوچ بھی ہوئی۔