Monday February 24, 2025

پنجاب کے عوام کے لیے 36 اضلاع پر مشتمل ایسے منصوبے کا اعلان کہ آپ کا دل خوش ہو جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان سردار بزدار نے پنجاب کے 36 اضلاع کیلئے موبائل پولیس خدمت مراکز کے پروگرام کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے گریٹر اقبال پارک میں پولیس خدمت مرکز کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس خدمت مرکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز کا معائنہ کیا اوران کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ کو پولیس خدمت مرکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت مراکز میں آنے والی شہریوں کو دستاویزات کے حوالے سے بار بار چکرلگانے کی زحمت نہ دی جائے، اشٹام پیپرز کی فراہمی ان مراکز پر ہونی چاہیے اور اس ضمن میں بینک آف پنجاب کے کاونٹر ز خدمت مراکز میں قائم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے ، ان کے ذریعے ایف آئی آر کی کاپی اور دیگر خدمات کی باآسانی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، مراکز کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولتیں مہیا ہو رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو سفر کی زحمت سے نجات ملی ہے، ان مراکز کا قیام شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے رجحان ساز اقدام ہے۔پولیس خدمت مراکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اوردیگر خدمات کی فراہمی احسن اقدام ہے۔ گریٹر اقبال پارک میں پولیس خدمت مرکز اور موبائل خدمت مراکز کے پروگرام کے افتتاح

کی تقریب میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، صوبائی وزیر اوقاف سید الحسن شاہ، صوبائی وزیر توانائی اختر ملک، اراکین اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔