Monday February 24, 2025

ہفتہ سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہوائوں اور آندھی کے ساتھ مون سون کی مزید بارش کی توقع ،

اسلام آباد ۔ (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہوائوں اور آندھی کے ساتھ مون سون کی مزید بارش کی توقع ہے اور اس دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشجبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن،

اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق (آج) اتوار سے جمعرات تک ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ تیز بارشوں کی وجہ سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن ،کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن،کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیزہوائوں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہا ہے۔