Wednesday January 22, 2025

کلبھوشن یادو کا جو فیصلہ آنےوالا ہے ہم اسے فوری طور پر مان لیں گے کیونکہ پاکستان کا ایسا اعلان کہ بھارت پر سکتہ طاری ہوگیا

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کلبھوشن یادیو کے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے اور پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی دہشتگرد کا کیس اچھا لڑا ہے اور نتیجہ بھی اچھا آئے گا عالمی عدالت کلبھوشن کیس میں جو فیصلہ کرے گی پاکستان تسلیم کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فیصل نے جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس ہم نے اٹارنی جنرل کی قیادت میں بڑے اچھے طریقے سے لڑا اور اسکا نتیجہ بھی اچھا آئے گا کیونکہ بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن کے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے اور اب 17جولائی کو عالمی عدالت سہہ پہر 3بجے سنائے گی اور پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے کو قبول کرے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ دنیا کی بہت بڑی طاقت ہے ا ور ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر ہیں عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی پاکستان اور امریکہ کے درمیان جو بھی معاہدے آئیں گے ان کا فائدہ عام آدمی کو پہنچے۔

FOLLOW US