Wednesday January 22, 2025

بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیںداخل، آج رات سے طوفانی بارشوں کے سلسلے کا آغاز، کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل، اگلے 6 روز تک مسلس بارشوں کی پیشگوئی، آج رات مون سون ہوائیں شدت اختیار کرجائیں گی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں مزید طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، اورشدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کا خدشہ بھی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے 18 جولائی کے درمیان مغربی ہواؤں اور مون سون ہواؤں کے ملاپ سے ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں اور شہری علاقوں سمیت پہاڑی ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے مری، گلیات سمیت، کاغان، ناران، میرپور، بھمبر، مظفر آباد، راولاکوٹ،

باغ، سوات، کالام، دیر، کوہاٹ، پشاور، بنّوں، مردان، کوہلو، ژوب، سبّی، سیالکوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور، فیصل آباد اور نور پور تھل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ آج رات مون سون ہوائیں شدت اختیار کرجائیں گی۔ بالائی علاقوں میں اگلے 6 روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور،ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، ژوب، ڈی آئی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعہ کا دن سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی میں گزر گیا۔ شہر میں تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ جس سے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US