Monday February 24, 2025

حکومت کا ملک بھر میں 13ہزار پل ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (انیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت ریلوے ٹریکس کے 13 ہزارپل ختم ہو جائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ ایم ایل ون کےلیے4 ارب روپےملےہیں، ہم نےریلوےکی آمدن کوبڑھایاہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثات اس لیے پیش آتے ہیں کیونکہ ریلوے ٹریکس پر کل 2800 پھاٹک ہیں ،1500پھاٹک

پرکوئی ملازم نہیں ہوتا اس لیے اب ریلوے کےتمام 2800 پھاٹک ختم کررہےہیں، اس وقت 136مسافرٹرینیں چل رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 55 فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ہماراٹارگٹ مسافروں کی تعدادایک کروڑکرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے نےمسافروں کی تعدادبڑھنےسے10ارب روپے زیادہ کمائے ہیں اور ریلوےمیں 4 ارب کاخسارہ کم ہوا ہے۔ گزشتہ شب ہونے والے ٹرین حادثے سے متعلق انہوں نے کہا کہ واقعے کی رپورٹ 3 سے 4 دن میں سامنے آ جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی مال ٹرین سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور 9مسافر جاں بحق ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد زخمیبھی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ رحیم یار خان کے قریب پیش آیا ہے۔ لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس دلہار اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑیسے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یہ دلخراش حادثہ پیش آیا ہے۔ میڈیا ذرائع کی جانب سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق شیخ رشید کے وزارت ریلوے کا قلم دان سنبھالنے کے بعد سے گزشتہ تقریباً ایک سال کے دوران

ٹرین حادثات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اگست 2018ء سے لے کر رواں ماہ جولائی 2019ء تک ٹرینوں کو 79چھوٹے بڑے حادثات پیش آ چکے ہیں۔ جس کے نتیجے میں درجنوں انسانی جانوں کا ضیاع تو ہوا ہی، ساتھ میں محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی جھیلنا پڑا ہے۔