اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عالمی اقتصادی فورم کے صدر بوریگ برینڈے نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت، سلامتی اور توانائی شعبے میں بہتری آئی ہے اور وزیراعظم عمران خان تبدیلی لا رہے ہیں۔عالمی اقتصادی فورم کے صدر بوریگ برینڈے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے، گزشتہ دورے پر آیا تو
پاکستان کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا، اگرچہ اب بھی پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں۔ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اور توانائی کے شعبے میں بہتری آئی ہے۔بوریگ برینڈے نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان تبدیلی لا رہے ہیں، وزیراعظم کے ساتھ مل کر پروگرام کا اعلان کیا جائے گا، حکومت، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرخ فیتے کے مسائل بھی حل کرنے کی ضرورت ہے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ بہت ضروری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مثبت پیش رفت ہے۔ خیال رہے کہ 20 سال بعد پہلی بار ورلڈ ڈ اکنامک فورم کے سربراہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئے ہیں، جہاں پر وہ وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا ۔ برج برنیڈوز آج اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان کے معاشی و سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ورلڈ اکنامک فورم کے صدر کو یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں پاکستان کو یہ یقین دلایا جائے گا کہ مشکل حالات میں پاکستان کی جانب سے کی جانے
والی کوششوں پر ورلڈ اکنامک فورم پاکستان کے ساتھ ہے اور یہ تعاون جاری رہے گا۔ اپنے اس دورے کے دوران ورلڈ اکنامک فورم کے صدر وزیر پیٹرولیم نادر بابر، کامرس کے مشیر عبدالرازق داؤد، موسمیاتی تبدیلی کے مشیر ملک امین اسلم، وزیر تعلیم شفقت محمود اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے مشیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دوران پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین اکرم سہگل کی جانب سے ورلڈ اکنامک فارم کے صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔